20 اکتوبر 2014 - 05:45
عراق کے صدر اور وزیر خارجہ کی ملاقات، ملکی استحکام پر گفتگو

عراق کے صدر اور وزیر خارجہ نے اتحاد کے تحفظ کیلئے قومی کوششیں تیز کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صدر اور وزیر خارجہ نے اتحاد کے تحفظ کیلئے قومی کوششیں تیز کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد میں عراق کے صدر فواد معصوم اور وزیرخارجہ ابراہیم جعفری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عراق میں دہشتگردی کے خلاف مہم اور امن و استحکام کی برقراری کیلئے کوششیں تیز کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔ اس ملاقات میں مختلف مسائل پر بھی غور کیا گیا۔ فریقین نے ان گھرانوں کی وطن واپسی کی ضرورت پر بھی تاکید کی ہے جو داعش دہشتگرد گروہ کے حملوں کے نتیجے میں اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ فریقین کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں عراق کی ترقی و پیشرفت کیلئے بھی موثر کوششیں کئے جانے پر زور دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲